الیکشن کمیشن کے انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بارے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے دوٹوک اعلان کردیا

الیکشن کمیشن کے انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بارے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن کے انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بارے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے دوٹوک اعلان کردیا کہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے لیکن عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں، آئین کے کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔ ان کامزید کہناتھا کہ صرف ہماری پارٹی کا الیکشن دیکھا گیا لیکن باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا، 8 جون 2022 کو پارٹی الیکشن ہوئے، الیکشن کمیشن نے اس الیکشن کو بھی قبول نہیں کیاتھا جس پر دوبارہ الیکشن کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں