بنوں(سٹاف رپورٹر ) خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرشاہ محمد خان وزیر کے حجرے کے گیٹ پر دھماکا ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گیٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
