کراچی (کامرس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالرسستا
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق اکاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں26پیسے کی کمی ہوئی ، اور ڈالر282روپے53پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلیمیں امریکی ڈالر کی قدر میں 25پیسیکی کمی دیکھی گئی، اور ڈالر 25 پیسے سستاہوکر284روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 54 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،اور ڈالر 282 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
