واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں الیکشن شیڈول جاری ہوچکا ہے اور امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے ۔ تفصیل کے مطابق جنرل عاصم منیر نےیہاں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد تقریب کاحصہ رہنے والے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے بتایاکہ آرمی چیف کاکہناتھاکہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں ،الیکشن رکیں گے نہیں اور ہرصورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہوں گے۔
