راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )عمران خان کابینہ کے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، انہوں نے این اے 56 اور 57 کیلئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 24 دسمبر کو طلب بھی کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
