پشاور(وقائع نگار )سابق اسپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنمااسد قیصرکی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم نامہ صوبائی انتظامیہ نے واپس لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر صوابی کے مطابق سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے 8 دسمبر کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کا حکم جاری ہوا تھا۔یادرہے کہسابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اس وقت مرادن جیل میں قید تھے اور تازہ اطلاعات کے مطابق انہیں رہا کیاجاچکا ہے۔
