پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

لودھراں(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے لودھراں سے سابق ممبر قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں شفیق ارائیں 2018 کے عام انتخابات میں لودھراں شہر کے حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔شفیق آرائیں کے بعد جہانگیر ترین اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں