کراچی (کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلےروزسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا جبکہ انٹربینک تبادلہ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انڈیکس 66335 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار 130 پر بند ہوئی تھی۔ ادھرسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے ہے، انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ اس سے قبل 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
