سٹیٹ بنک افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری

سٹیٹ بنک افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری

شاسلام آباد(وقائع نگار)اسٹیٹ بنک کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
”پاکستان ٹائم ” کے مطابق اسٹیٹ بنک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق سٹیٹ بنک کے بغیر پینشن والے افسران کی تنخواہوں میں 15 سے 30 فیصد اضافہ کردیا گیا، سٹیٹ بنک کے پینشن والے آفیسر گریڈ 1 سے 8 کے تمام افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔اسی طرح بغیر پینشن والے سٹیٹ بنک آفیسر گریڈ 2 کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بغیر پینشن والے اسٹیٹ بنک آفیسر گریڈ 3 ,4 اور 5 کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ بغیر پینشن والے سزسٹیٹ بنک کے آفیسر گریڈ 6 کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی، بغیر پینشن والے اسٹیٹ بنک کے آفیسر گریڈ 7 اور 8 کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں