راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں میں ڈاکو راج ،دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے لگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ بشندوٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے بیوی اور بچے کے سامنے نوجوان عابد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ،بدقسمت خاندان سسرال سے واپس گھر جا رہا تھا ۔گزشتہ روز باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ڈاکو بھی گرفتار نہ ہو سکے ۔
یہ بھی پڑھیں : دھند کے باعث وین اور ٹرالی میں تصادم ، 4جاں بحق