لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے برسائی گئی مصنوعی بارش نے آلودگی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی حکومتی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں ،مصنوعی بارش کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400سے تجاوز کرچکا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ مصنوعی بارش سے قبل پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈیکس 268 تھا جو بڑھ کر 275 ہوگیا ،گرین فورٹ 2 لاہور کینال میں اے کیو آئی 336 تھا اور آج 366 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،شملہ پہاڑی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 437 ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور بارش برسانے والے بادلوں کے باعث مصنوعی بارش کے مثبت اثرات کم دیکھنے میں آ ئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے حق میں بڑی پریس کانفرنس ،لطیف کھوسہ عمران خان کے سپاہی بن گئے