ادویات و آلات کی کمی اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، پشاور کے بڑے ہسپتال سے ایک ساتھ کئی سینئر ڈاکٹرز مستعفی

ادویات و آلات کی کمی اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، پشاور کے بڑے ہسپتال سے ایک ساتھ کئی سینئر ڈاکٹرز مستعفی

پشاور (ہیلتھ رپورٹر) ادویات و آلات کی کمی اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیرکے باعث پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں سے ایک ساتھ کئی سینئر ڈاکٹرز مستعفی ہوچکے ہیں ، مستعفی ہونے والوں میں سینئرز ڈاکٹرز میں انچارج شعبہ پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری ڈاکٹر طارق سہیل، انچارج شعبہ ای این ٹی ڈاکٹر طاہر محمد اور انچارج شعبہ پیڈ سرجری ڈاکٹر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹر طارق سہیل صوبے بھر میں بچوں کے واحد پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن تھے جو سعودی عرب جاچکے ہیں، اسی طرح ڈاکٹر طاہر محمد گردن اور ہیڈ کینسر میں مبتلا مریضوں کودیکھ رہے تھے لیکن اب وفاقی دارلحکومت کی علاج گاہ سے منسلک ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ 2021 میں بیرون ملک نوکری چھوڑکر یہاں آئے تھے لیکن غیریقینی صورتحال، سرجیکل آلات و ادویات کی کمی، تنخواہوں میں تاخیر کے باعث مستعفی ہوگئے ہیں۔ اس ساری صورتحال پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں