PTI lawyers

”الیکشن کمیشن کا کام درخواستوں کی سماعت کرنا نہیں “بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے اچھے طریقے سے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں ،جو انٹرا پارٹی الیکشن ہم نے کرائے اس طرح سے کسی اور پارٹی نے نہیں کرائے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک عرصہ سے پی ٹی آئی زیر عتاب ہے ،اگر پارٹی سے بلے کو چھیننے کی کوشش کی گئی تو یہ عوام سے زیادتی ہو گی ۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتوں سے انٹرا پارٹی الیکشن کے متعلق نہیں پوچھا جا رہا ،الیکشن کمیشن کا کام انٹرا پارٹی الیکشن پر سرٹیفکیٹ دینا ہوتا ہے ،وہ درخواستوں پر سماعت کیسے کر سکتاہے ،درخواست گزار ہمارے کارکن ہیں نہ ہی ووٹر لسٹوں میں ان کا نام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت شروع ،عمران خان ،شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں