اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفی منظور کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔ شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفی پیش کیا۔ واضح رہے کہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے چند روز قبل استعفی دیا تھا اور ایوان کی رکنیت و سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیاتھا۔
