ا کارکنان کا شدید احتجاج، شیرافضل مروت کی مبینہ گرفتاری و رہائی، خیبرپختونخواپولیس کی حراست میں لینے کی تردید

ا کارکنان کا شدید احتجاج، شیرافضل مروت کی مبینہ گرفتاری و رہائی، خیبرپختونخواپولیس کی حراست میں لینے کی تردید

چکدرہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کو مبینہ طورپرکارکنان کے شدید احتجاج کے بعد نقص امن کے خدشے کے پیش نظر رہا کردیاگیاتاہم خیبرپختونخواپولیس نے شیرافضل مروت کی گرفتاری کی ہی تردیدکی۔ اس سے قبل تحریک انصاف نے دعویٰ کیاتھاکہ انہیں چکدرہ کے مقام پر اس وقت گرفتار کیاگیا تھا جب وہ باجوڑ ایجنسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے جارہے تھے ۔تحریک انصاف نے کہا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے انتہائی شرمناک ہیں، تحریک انصاف کی رہنماوں کی گرفتاری اور اغواء کے واقعات فوری طور پر رک جانے چاہیئں۔ ادھرپختونخوا پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ نے کہا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں