اسلام آباد (وقائع نگار)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دے دی گئی۔
