چین نے پاکستان کوشاندار تحفہ دیدیا

چین نے پاکستان کوشاندار تحفہ دیدیا


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دوست ملک چین نے پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاعات دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دیا ہے جس سے ملک بھر خصوصا تھرپارکر کے باسی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں گے، چین نے 10لاکھ ڈالرز مالیت کے 25موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو بلا معاوضہ دیے ہیں۔ پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق  موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کیے جا رہے ہیں، چین سے 14000کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لیا جائے گا، نئے آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف اپنی کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں ،پرویز الٰہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں