پنجاب میں ہیلتھ کیئرسروسز کی قیمتوں کی ریگولیشن اور نگرانی کیلئے سافٹ ویئر تیار کیا جائیگا

پنجاب میں ہیلتھ کیئرسروسز کی قیمتوں کی ریگولیشن اور نگرانی کیلئے سافٹ ویئر تیار کیا جائیگا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن اور پی آئی ٹی بی میں معاہدہ طے پا گیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب عزیزکی سربراہی میں صوبے کے ہیلتھ کیئر سروسز کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے اور نگرانی کیلئے سافٹ ویئر وضع کرنے کی خاطر پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن اور پی آئی ٹی بی میں معاہدہ کی تقریب ارفع ٹاور میں منعقد ہوئی۔معاہدے پر پی ایچ سی ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف حبیب اور پی آئی ٹی بی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خرم مشتاق نے دستخط کئے۔تفصیلات کیمطابق دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ایک سافٹ ویئر تیار کیا جائیگا جس کی مدد سے ہیلتھ کیئر کے شعبے یعنی نجی ہسپتالوں‘ڈائیگناسٹک سنٹرز‘ چیریٹی ہسپتالوں‘ غیرمنافع بخش تنظیموں و دیگرمتعلقہ اداروں میں مختلف خدمات کی قیمتوں کو سٹینڈرڈائز کرتے ہوئے ان کی نگرانی کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں