چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سرور کے”پاوں میں بیڑیاں“ڈال دیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے سابق گورنر پنجاب اور ق لیگ کے اہم رہنما چوہدری محمد سرور کے”پاوں میں محبت اور اعتمادکی بیڑیاں“پہناتے ہوئے بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ،تحریک انصاف نے شیڈول جاری کر دیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور کو فی الحال کوئی بھی”نیا سیاسی فیصلہ“کرنے سے منع کر دیا ہے جبکہ چوہدری سرور نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ بغیر مشاورت نہیں ہو گا۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماوں میں سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور کو فی الحال کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا ہے جب کہ چوہدری سرور نے بھی چوہدری شجاعت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہو گا۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان آ کر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کروں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ چوہدری سرور اب لندن میں رہتے ہوئے تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے اور وہیں سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں