لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان روڈ پر نجی کالج کی بس پر فائرنگ ،دو طالبات زخمی ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کالج کی بس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ،زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،نجی کالج کی طالبات کشمیر ٹرپ پر جا رہی تھیں ،زخمی طالبات کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی ۔سندر پولیس نے کالج بس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : تجارتی سرگرمیاں رات 10بجے بند کرانے کا حکم