چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے و الے جج ہمایوں دلاور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے و الے جج ہمایوں دلاور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جج ہمایوں دلاور کو 3سال کیلئے بطور سپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔جج ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔اس سے قبل جج ہمایوں دلاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔یاد رہے کہ جسٹس ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی کو سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں