خیبر پختونخوا(نیور رپورٹر )پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے، دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا،میوزیکل نائٹ پروگرام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں ،شیر افضل مروت طلباءکو اشتعال دلاتے رہے۔مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا،مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔