سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 3 جاں بحق، 20 زخمی

سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 3 جاں بحق، 20 زخمی

کالام (وقائع نگار)سوات کی وادی کالام میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے گئے۔
پولیس کے مطابق سیاحو کی گاڑی کو کالام میں پشمال کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کالامسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے جو سیر کیلئے آئے ہوئے تھے کہ واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئے ، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”انوارالحق کاکڑ کی کرسی کو خطرہ“لاہور ہائیکورٹ میں ہٹانے کی درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں