چرسی تکہ کے مالک ایک بار پھر گرفتار ہو گئے

چرسی تکہ کے مالک ایک بار پھر گرفتار ہو گئے

پشاور (وقائع نگار)پشاور کے معروف ریستوران چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہ قبول کے ایس ایچ او نے جمعے کی شب چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی سٹی ڈویڑن طیب جان نے کہا ہے کہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک اور غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل ستمبر میں چرسی تکہ کے مالک کو غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ”انوارالحق کاکڑ کی کرسی کو خطرہ“لاہور ہائیکورٹ میں ہٹانے کی درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں