ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،آرمی چیف کی حکومت کو معاشی اقدامات کیلئے یقین دہانی

ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،آرمی چیف کی حکومت کو معاشی اقدامات کیلئے یقین دہانی

اسلام آباد(وقائع نگار)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی نے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ان اقدامات کے تحت تصور کئے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے جمعہ کو ایپکس کمیٹی (ایس آئی ایف سی) کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔نگران وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے تعاون کی موجودہ سطح کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ان اقدامات کے تحت تصور کئے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئےتمام شراکت داروں کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے حصول کی ہدایت کی۔آرمی چیف نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کی حمایت کے لئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول کی فرمائش پوری ،پیپلز پارٹی میں پہلے بابے نے استعفا دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں