سندھ (وقائع نگار)معروف سیاستدان فرحت اللہ بابر نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔”پاکستان ٹائم “کے مطابق انہوں نے اپنے فیصلے سے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو آگاہ کر دیا ہے۔اگرچہ وہ اپنے پارٹی عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں لیکن مسٹر بابر پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔یہ فیصلہ چترال میں ایک کنونشن کے دوران پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اس کال کے بعد کیا گیا ہے، جس میں سینئر قیادت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے کردار سے دستبردار ہو جائیں۔
