peshawar highcourt

پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کا کیس ،چیف جسٹس کی تھانیدار کو جھاڑ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ،چیف جسٹس نے ایس ایچ او کو جھاڑ پلا دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں 14لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت میں لاپتہ افراد کے تین کیس نمٹانے اور آٹھ کیسز پر جزوہ رپورٹ پیش کی گئی ۔عدالت میں ایک بوڑھی عورت نے فریاد کی کہ میرے بیٹے نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور پولیس اٹھا کر لے گئی ،گھر والوں کو بھی تنگ کیا جا رہا ہے ،ایس ایچ او نے کہا کہ ان کا بیٹا فون سنیچر ہے تو چیف جسٹس غصہ میں آ گئے اور کہا کہ کسی مقدمہ میں گرفتاری ظاہر تو کرو ۔چیف جسٹس نے مزید رپورٹس طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں : عسکری ٹاور کیس کے 47ملزم عدالت میں پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں