لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ،47ملزمان کی حاضری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ،خدیجہ شاہ ،عمر سرفراز چیمہ ،فہمیدہ کی ویڈیو لنک کے زریعے حاضری ہوئی ،8ملزمان کی غیر حاضری کے باعث چالان کی کاپیاں تقسیم نہ ہو سکیں ،عدالت نے مزید سماعت 29نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی،آئیندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس خارج