asad again arrest

ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہو سکی اسد قیصر چارسدہ پولیس کے حوالے

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،پولیس سخت سیکیورٹی میں لیکر روانہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ پولیس اسد قیصر کی گرفتاری کیلئے صوابی جیل پہنچی جہاں سابق سپیکر کو ان کے حوالے کر دیا گیا جو سخت سکیورٹی میں انہیں لیکر روانہ ہو گئی ۔یاد رہے کہ آج اسد قیصر کو اینٹی کرپشن کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی اور انہیں رہا کیا جانا تھا تاہم اس سے پہلے ہی پھر گرفتار کر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : کرپشن کیس میں اسد قیصر کی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں