راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی،دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید ہونے والوں میں کرک کے 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور کرم کے 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
🚨#ISPR
On 22nd November 2023, an Improvised Explosive Device (IED) exploded on a convoy of security forces in area of Razmak, North Waziristan District.#PakistanArmy #Pakistan #FC
Resultantly, two soldiers; Lance Naik Ehsan Badshah (age: 33 years, resident of: District… pic.twitter.com/Thx2qLJoc9— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 22, 2023