فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے کیس میں 109ملزمان کو طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی کے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت کو بتایا گیا کہ 27ملزمان جیل میں اور 82ضمانت پر ہیں ،عدالت نے تمام ملزمان کو طلب کر لیا ،سابق وزیر علی ساہی کے بھائی جنید ساہی اور سابق صدر بار بلال اشرف بھی طلب کیے جانے والے ملزمان میں شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف سماعت ،توہین عدالت پرآئی جی کا جواب داخل