pervez ilahi

شریفوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ،الیکشن تاریخ اب تبدیل نہیں ہو سکتی ،پرویز الٰہی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریفوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے ،سرکاری دفاتر سیاسی کام کر رہے ہیں ،الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ شریفوں کیلئے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ،الیکشن شیڈول آئے گا تو سپریم کورٹ جائیں گے ،اللہ کے بعد وہی انصاف فراہم کرے گی ،الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں ہو سکتی ،انتخابی ماحول بنے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”مہنگائی لیگ کا شیر تو بلی نکلا “بلاول نے لیگی قائدین کو نشانے پر رکھ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں