اپر دیر (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لاہور کے سیاستدان ”کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا “کی سیاست کر رہے ہیں ،مہنگائی لیگ کا شیر تو بلی نکلا ہے ۔
اپر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ معلوم نہیں بزرگ سیاستدانوں کے کیا ارادے ہیں ،مسئلہ صرف ان کی انا کا ہے ،عوام نے مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے ،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے بھی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ،تحریک انصاف کا اصل چہرہ بھی عوام نے دیکھ لیا ہے ،پرانے سیاستدانوں نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدل دیا ہے ،اقتدار میں آئے تو اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد کرائیں گے ۔
