پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی خیبرپختوننخواہ مسلسل تنزلی کا شکار ،ایک اور اہم رہنما ساتھ چھوڑ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی پی کے پی کے صوبائی سیکرٹری فنانس ضیا اللہ آفریدی نے عہدے سے استعفا دیدیا ،انہوں نے تحریری استعفا قائم مقام صدر کو بھجوا دیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ ارباب نے بھی پارٹی کو چند روز قبل خیر آباد کہہ دیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا جھٹکا32،یو سی چیئرمین آئی پی پی میں شامل