پشاور (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کا بندہ ہی ’توڑ‘ لیا اور جے یوآئی کے رہنما و مولانا کے قریبی ساتھی سمجھے جانیوالے پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنماءکیپٹن (ر) صفدر نےذوالفقار باچا کو( ن) لیگ میں خوش آمدید کہا۔یادرہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف بنائے گئے پی ڈی ایم نامی اتحاد کی صدارت مولانافضل الرحمان کے پاس تھی اور مریم نواز اور انہیں کئی میٹنگز میں اکٹھے دیکھاگیا لیکن اب انہی کے قریبی ساتھی کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : 18ویں ترمیم میں تبدیلیوں کی تیاری