کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور سندھ سے لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لغاری سردار نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف ن لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔ یادرہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ناراض رہنمائوں کو منانے کا بھی ٹاسک دیدیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : 18ویں ترمیم میں تبدیلیوں کی تیاری