core commety

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااعلامیہ جاری6نئے ارکان شامل،نئی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ،نئی حکمت عملی تیار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کور کمیٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی ،علی نواز اعوان کی کنگز پارٹی کے ڈرائینگ روم سے برآمدگی شرمناک ہے ،الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کریں گے ،عدالتی اجازت کے باوجود چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے ،جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کریں گے ،عمران خان کی منظوری سے چھ نئے ارکان کو کور کمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس ،عمران خان سے نیب کی کئی گھنٹے تفتیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں