عام انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق تیار،سیاسی جماعتوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس،جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات خارج
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ای سی پی کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تضحیک سے بھی اجتناب کریں گی جبکہ اجتماعات،پولنگ سٹیشن کے اطراف ہوائی فائرنگ،پٹاخوں کی اجازت نہیں ہو گی،قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں ایک کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے،صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کر سکیں گے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ مخالف امیدوار کو دستبردار ہونے کیلئے لالچ یا رشوت دینا جرم تصور ہو گا،نظریہ پاکستان،ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف بات نہیں کی جا سکتی،سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پر عمل کرنا ہو گا۔پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا۔پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں