fazal

”4سال جدوجہد کر کے عالمی ایجنڈا ناکام کیا“فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری چار سالہ جدوجہد کی وجہ سے عالمی ایجنڈا زمیں بوس ہو ا ۔تحفظات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں 27نومبر تک امیدواروں سے متعلق تجاویز طلب کر لی گئیں ۔اس موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے منظم سازش سے ایک جماعت پر انویسٹ منٹ کی ،جے یو آئی نے جماعتوں کو اکٹھا کر کے پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم مہیا کیا ،قوم کو سازشوں سےآگاہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی اور بیروزگاری اپنی انتہا پر ہے،مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے ،بلاول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں