اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو متنبہ کیا ہے کہ 18ویں ترمیم کی تبدیلی کا شوشہ چھوڑنا خطرناک ہو گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز نے کہا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے ایسی بحث میں نہیں پڑھنا چاہیے جو ہمیں خواہ مخواہ نئے ایشو میں الجھا دے ،کسی کو متوجہ کرنے کیلئے ایسا شوشہ چھوڑنا خطرناک ہو گا ،ن لیگ اکیلے 18ویں ترمیم میں ترمیم کر سکتی ہے نہ اسے ختم کر سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : 18ویں ترمیم میں تبدیلیوں کی تیاری