نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات،الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن نے اب تک 105اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اجرا کیا جائیگا۔

ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جانیوالی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس کے بعد 27 اکتوبر تک اس پر اعتراضات مانگے گئے تھے۔ یہ اعتراضات نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دیے جہاں روز انہ کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جا رہے ہیں۔ای سی پی کے مطابق17 نومبر جمعہ تک ضلع اسلام آباد،شکار پور،جیکب آباد،کشمور،سیالکوٹ،خضدار،راجن پور،کرم،خیبر، ننکانہ صاحب،اٹک،جہلم،کوہاٹ،کورنگی،خوشاب،بہاولپور،سکھر،کوٹ ادو،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساﺅتھ کراچی،لوئر دیر،ہنگو، اوکزئی،ملتان،جھنگ،مہمند،مانسہرہ،طورغر،بٹگرام،عمر کوٹ،کراچی ویسٹ،سنٹرل کراچی،کیماڑی،ساﺅتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان،باجوڑ،لکی مروت،شانگلہ،بونیر،ژوب،شیرانی،قلعہ سیف اللہ،رحیم یارخان،نارووال،راولپنڈی،مری،لیہ، تھرپارکر،بدین،شہدادکوٹ،شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ،فیصل آباد،جامشورو،صوابی،سرگودھا،میانوالی،ٹھٹھہ،اپر دیر،کرک، مظفر گڑھ،بھکر،خیرپور،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولنگر،تونسہ،وہاڑی،کوئٹہ،چمن،قلعہ عبداللہ،چاغی،خاران،واشک،حافظ آباد، گوجرانوالہ،قصور،ڈی آئی خان،ٹانک،پشاور،ملیر،سانگھڑ،سوات، ہری پور،چکوال،تلہ گنگ،پشین،زیارت،شیخوپورہ، حیدرآباد،میرپور خاص،گھوٹکی،چارسدہ،بنوں،چنیوٹ،لاہور اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر اعتراضات نمٹائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 672 ،سندھ میں 228،خیبر پختونخوا میں 293، بلوچستان 124 او ر اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں پر 7 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن نے آئندہ عا م انتخابات کے لئے 8 فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد عام انتخابات کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں