نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی آگئی۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ڈیموکریٹک ووٹرز میں صدر بائیڈن کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی آئی۔ صدر بائیڈن کی مقبولیت ان کے عہد صدارت کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سروے میں 18 سے 34 سال کے لوگوں نے حصہ لیا۔ امریکیوں کی اکثریت نے اسرائیلی حملوں کو حد سے متجاوز قرار دیا۔