لاہور اور نواحی اضلاع میں صبح چھٹی کا اعلان کردیاگیا

لاہور اور نواحی اضلاع میں صبح چھٹی کا اعلان کردیاگیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہفتے (صبح ) کی چھٹی کا اعلان کر دیا اور اس سلسلے میں  محکمہ سکول ایجوکیشن نے  10 اضلاع میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔  محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین میں سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے،  متعلقہ اضلاع کے سی ای او فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں