راولپنڈی(عدالتی رپورٹر)عدالت کے حکم پر ہوم سیکریٹری, حکومت پنجاب اور سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے چوہدری پرویز الہی کو ہائیکورٹ کے حکم پر بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کی رپورٹ جمع کروا دی،کلاس بی کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو گھر کے کھانے اور اور فیملی سے دو دفعہ ملاقات کی اجازت ہوگی ۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جسٹس صداقت علی خان کے روبرو سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اڈیالہ جیل میں ناروا سلوک اور بی کلاس نہ دینے کے خلاف رٹ پیٹشن کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ چوہدری پرویز الہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں دو دفعہ ملاقات کی اجازت دی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا