bilawal

”پرانی سیاست کو دفن کر کے آگے بڑھنا ہو گا “

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پرانی سیاست کو بھلا کر نئی سیاست کو فروغ دینا ہو گا ،پرانے سیاستدان ماضی میں پھنسے رہتے ہیں انہیں آج کے مسائل کا ادراک نہیں ہے ۔
مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی تو نقصان عوام کا ہو گا ،پاکستانی قوم سلیکٹڈ راج کو قبول نہیں کرے گی ،ہم دائیں بائیں نہیں صرف عوام کی طرف دیکھتے ہیں ،جلد الیکشن مہم شروع کر دینگے ،عوامی راج چاہیے تو پیپلز پارٹی کو فتح دلانی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو نیب کے حوالے نہیں کیا گیا “کھوسہ نے نیب پراسیکیوٹر کو جھٹلا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں