کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئیندہ انتخابات سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی دو حلیف جماعتیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ایک دوسرے پر لفظی وار تیز کر دیے ،پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ متحدہ سہارے ڈھونڈ رہی ہے اسکی سیاست دفن ہو چکی ،مردہ گھوڑے جیسی ہو گئی ہے ۔متحدہ کے رہنما محمد حسین نے جواب میں کہا کہ سعید غنی نے ٹھیکوں میں کرپشن کی ،ملازمتیں فروخت کرتے رہے ،پی پی ہم سے ووٹوں کی بھیک مانگا کرتی تھی ،آئیندہ الیکشن میں لگ پتہ جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”نواز شریف بولنے لگے اب میں بھی بولوں گا “