کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے بلوچ سیاسی رہنما اور سابق سینٹر لشکری رئیسانی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بلوچ رہنما سے ملاقات میں انہیں ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔لشکری رئیسانی نے جواب میں کہا کہ جلد مستقبل کی سیاست کا فیصلہ کریں گے ۔شہباز شریف نے کہا کہ رئیسانی خاندان سے پرانے مراسم ہیں ،لشکری رئیسانی کی شمولیت سے ن لیگ کو تقویت ملے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج آخری راﺅنڈ