غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت مسلسل جاری ،شہدا کی تعداد 11240ہو گئی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے الشفا ہسپتال کے باہر ٹینک کھڑے کر دیے ،ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ،ہسپتال میں بجلی اور آکسیجن نہ ملنے کے باعث چھ نومولود اور نو مریض دم توڑ گئے ،ہسپتال کے گردونواح میں حماس اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں ،عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں کوئی ہسپتال اب فعال نہیں رہا ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ عہدے سے فارغ