غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) غزہ میں مسلسل اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ہسپتال بند ہونے لگے ،بچے اور مریض دم توڑنے لگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی طیاروں کی مسلسل بمباری کے باعث الشفا کے بعد القدس ہسپتال بھی مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ،الشفا ہسپتال میں انکیو بیٹر بند ہونے سے نومولود کی زندگیوں کو خطرات لاحق ،نرسری میں بچے اور آئی سی یو میں مریض دم توڑنے لگے ،حملوں میں طبی عملے کے مزید پانچ افراد شہید ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”سیاست میں صرف مجھے اور نواز کو چپ لگی ہے “