پشاور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پشاور سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے کہا کہ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی تقرری میرٹ کے برعکس کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے سابق وزیراعلیٰ سے مشاورت نہیں کرسکتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان کو تحریک انصاف نے چیف منسٹر بنایا تھا، وہ اب پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی